امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ تفتیشی ٹیم تشکیل

49

لاہور (کرائم رپورٹر)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی انویسٹیگیشن کے لئے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے، ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ بھی ٹیم میں شامل ہیں اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت چار افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.