کراچی کنگزکے 13کھلاڑ یوں کو فوڈ پوائزننگ

121

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )کراچی کنگزکے 13کھلاڑ یوں کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی۔

ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز حیدراظہر کا کہنا ہے کہ کل کے میچ میں ووننگ ٹیم کھلانا چاہتے تھے
کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں تھی کہ وہ کھیل سکیں ،ٹیم کے لیے دن کافی ٹف رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کر دیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کے لئے 166رنز کا ہدف دیا،کیرون پولارڈ48رنز بنا کر نمایاں رہے۔شان مسعود اور عرفان خان نے 27،27رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹم سیفرٹ8،محمد نوازاورشعیب ملک نے 6،6رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اورحنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18.3اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
ہیلز47،آغاسلمان25اورشاداب خان نے 10رنز بنائے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی ،تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر آگئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.