قومی اسمبلی کی گیلری میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی ملاقات

14

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی کی گیلری میں ملاقات، گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی اسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برادری کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آصف زرداری کی صاحبزادری آصفہ بھٹو بھی گیلری میں موجود نظر آئیں۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو نے نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران آصفہ بھٹو نے مریم نواز سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملیں۔ مریم نواز کی جانب سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.