سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز، نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

55

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)16ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے، اسپیکر راجا پروزی اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لے لیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، جس پر اسپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لے لیا، تاہم اس دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی، ارکان اسمبلی نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، اجلاس میں گھڑی چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ برہمی کیا، حلف لینے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے لیے پہلے دستخط کرلیں، پھر بات کریں گے۔

https://dailysarzameen.com/archives/category/newspaper/lahore

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.