خیبر پختونخوا اسمبلی میں شدید بدنظمی ، لیگی ایم پی اے پر جوتا اور لوٹا پھینکا گیا

471

پشاور(بیورورپورٹ)اسپیکر مشتاق غنی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین سے حلف لے لیا، اسمبلی اجلاس کے دوران شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو گھڑی دکھا رہی تھیں کہ
اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا
لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی ، نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔ اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے۔

کئی ایسے افراد بھی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے جن کے پاس پاسز موجود نہیں تھے
اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی ۔ جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا۔

28/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.