نواز شریف کے وکیل کی این اے 15 مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست

61

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، ڈیلی سرزمین) این اے 15 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 (مانسہرہ) عذرداری کیس کی سماعت کی، جس میں نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہمیں آر او کے جواب کی کاپی کل شام کو ملی، ہمارا کیس اسی جواب پر ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کے استفسار پربتایا گیا کہ اس پر حکم امتناعی ہے۔

وکیل نے کہا کہ کامیاب امیدوار کا فتح کا مارجن 24 ہزار سے زائد ہے۔ ہمیں 123 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں ملے۔ ہمیں فارم 45 پریزائیڈنگ افسر نے نہیں دیے۔ ہمارا رزلٹ اگلی صبح 10 بجے تک بھی نہیں آیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہا کہ یہ جو آپ 10 بجے کی بات کر رہے، ایسے تو پورا ملک کھولنا پڑے گا۔ آپ 632 صفحات کے بجائے چیدہ چیدہ پوائنٹس بتائیں۔ ایسے تو ہمیں پورے صفحات پڑھنا پڑیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ 15 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ باکس کی سیلز موجود نہیں تھی۔ کچھ بیلیٹ باکس پر جزوی سیل لگی ہوئی تھی۔ ہمیں ابھی تک فارم 51 موصول نہیں ہوا۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.