نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر شہریوں پر بجلی گرا دی

54

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جنوری کے مہینے میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت فی یونٹ سات روپے چھ پیسے بڑھا دی۔

نیپرا نے بحلی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

جنوری میں استعمال کی گئی بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی اضافی وصولیاں مارچ کے لئے بجلی کے بلز میں کی جائیں گی۔
اندازہ ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین پر 66 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی جو درخواست نیشنل پاور پرچیز کمپنی کی جانب سے آئی تھی
نیپرا نے اس پر من و عن عمل کر دیا۔
اس ہولناک فیول ایڈجسٹمنٹ کو وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد کی قیادت میں عوام سے زیادہ سے زیادہ ریوینیو چھیننے کی آخری کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/archives/category/editorial

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.