کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

67

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔

اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے وہ میں نے خریدی تھی، لیکن مجھے نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

26/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.