، ناقص غذا، بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب

60

بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ہدایت کی تھی مگر آج اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا، رہنما پی ٹی آئی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، انہیں ناقص غذا دی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہا کہنا تھا کہ بشری بی بی اپنے ہی گھر میں ایک کمرے میں قید ہیں، بنی گالہ کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ سے دو ہفتوں سےملاقات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرانےکے لیے ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان کو پریشان کرنےکے لیے ان کی اہلیہ سے نارروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ہدایت کی تھی مگر آج اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.