پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم

81
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بےحرمتی روکنے کی جانب درست سمت میں قدم ہے، مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا سنگین عمل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے۔

وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.