سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

121

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے والے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

مقامی عدالت نے ملزم عبدالواسع کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا ہے، راولپنڈی کے رہائشی ملزم عبدالواسع نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی اور دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتےہوئے چیف جسٹس کے خلاف مذموم مہم چلانے والے ملزم کو حراست میں لےلیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے والے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

The process of identifying other characters who are running a dirty campaign on social media against Chief Justice Qazi Faiz Isa is also going on.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.