پنجاب کی وزیراعلی’ نے عوام کے دل جیت لئے

94

مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے منصوبے متعارف کرائے ،اعظمی’ بخاری

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے والد میاں نواز شریف کی راہنمائی میں 

صوبے کے عوام کو فوری ریلیف دینے کی خاطر انقلابی اقدامات کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔


 مثالی کارکردگی سے عوام کے فوری ریلیف کی صورت نکل آئی
پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز کے عوامی بہبود کیلئے انقلابی کام 
ریاستی وسائل سے عوام کو حق دینے کا عمل شروع
21منزلہ آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کیلئے اقدامات
روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع
تمام اضلاع میں غریبوں کے لئے ماڈل گھر دینے کا پلان تیار
تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات عام
"دستک "ایپ سروسز سے خدمات عوام کی دہلیز پر
اعلی' تعلیم کیلئے نوجوانوں کو وظائف دینے کا اعلان
خواتین کی سیفٹی کیلئے ایپ "نیوراگین"متعارف

عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے مریم نواز نے انقلابی اقدامات
پنجاب میں ایک دن میں 18 لاکھ پودے لگانے کا ریکارڈ

گزشتہ دنوں مریم نوازکی حکومت کے100دن مکمل ہونے پر ہر شعبے کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا ،دریں اثنا ء صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے منصوبے متعارف کرائے ہیں۔
بلاشبہ مریم نواز نے ابادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کی مشکلات ٹالنے کی خاطر بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔مریم نواز شریف نے  پہلے پنجاب کے ہر ادارے کی  کارکردگی کا خود جائزہ لیا اور پھر ان محکموں کو بہتر بنانے کی عملی کاوش کی گئی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز مسلسل سر گرم عمل ہیں، انہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی رہنمائی بھی میسر ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کا دس سالہ دور اقتدار ایک روشن رول ماڈل کی صورت میں ان کے سامنے ہے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاستی وسائل پرسب سے زیادہ حق عوام کا ہوتا ہے۔
حکومت ان وسائل کوبطورامانت اپنے پاس رکھتی ہے اور انہیں شہریوں کی فلاح و بہبود اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے ہمکنار کرنے کے لئے انہوں نے 21 منزلہ آئی ٹی ٹاورتعمیر کرنے کا انقلابی قدم اٹھایا ہے۔جیلوں اور ہسپتالوں میں خود جا کر حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نو جوانوں کو اعلی تعلیم کے لیے وظائف دینے، طلبا کو آسان قسطوں پر 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی۔
پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔
تمام اضلاع میں غریبوں کو ماڈل گھر بنا کر دینے، صوبے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کئی نئے شہروں میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔
کم آمدن افراد کیلئے ہاو¿سنگ سکیمز لانے، 500 پی ایچ ڈی سکالرشپس کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
دستک“ ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی10 سروسز میسر ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو انکی دہلیز پر دس سروسز دی جا رہی ہیں۔
شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔
مستقبل میں 100 سے زائد سروسز دستک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، 50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپلیکیشن کے ذریعے مطلوبہ سروس حاصل کر سکیں گے۔
پنجاب بھر میں ٰ600 روڈ کی تعمیر و مرمت،5 ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائی جائے گی۔
انہوں نے خواتین کیلئے انٹرنیشنل وویمن سیفٹی ایپ”نیوراگین“ ( NeverAgain) کا افتتاح کیا۔3دن میں ورکنگ وویمن کیلئے میٹرنٹی لیو منظور کرنے کا قانون بنایاجائے گا۔
ڑکیوں کو پنک بائیک دیئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین سمیت کم عمر بچیوں کے تحفظ کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔ پنجاب میں کمسن بچیوں کی گھریلو ملازمت کے سدباب کیلئے مزید موثر قانون سازی کے لئے کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن ویل پروگرام شروع کرکے پنجاب کے عوام کو صحت کا تحفہ دیا ہے، سوا تین ماہ کی مریم نواز کی حکومت کے اقدامات کی نوعیت انقلابی رہی ہے، وہ اس دوران شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں نظر آئیں کی ۔دریں اثنا ء پنجاب کی وزیر اطلاعات اعظمی بخآری نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے سخت محنت کرکے عوام کی مشکلات ٹالنے کا اہتمام کرلیا ہے ۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب بہت حساس ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، ’نیور اگین‘ کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کریں گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پنجاب خواتین کے ساتھ ماں جیسی شفقت اور رویہ اختیار کیے ہیں، مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جاتی لوگوں سے ایک درد دل رکھنی والی ماں کی طرح پیش آتی ہیں، اس لیے مریم نواز کو خواتین میں پذیرائی ملی رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی’  مریم نواز نے بہترین کارکردگی سے عوام کے دل جیت لئے ، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، 64 لاکھ خاندانوں کو نگہبان پیکیج پہنچائے گئے۔  3 ماہ میں پنجاب کا پاورٹی سروے کرنے کا اعلان کیا ہے
تمام مستحقین کا ڈیٹا پنجاب حکومت اکٹھا کرکے انکی دہلیز پر سہولیات اور مدد فراہم کررہی ہے ۔اعظمی بخآری کا کہنا تھا کہ کوڑاکرکٹ اٹھانے کیلئے 90 روز کا پروگرام شروع کیا گیا تھا،
کوڑا ختم نہیں ہوا اٹھانے کا پہلا فیز کامیاب رہا ہے، ہم ٹائم لائن کے ساتھ چل رہے ہیں، کوڑا اٹھانے کے حوالے سے جدید نظام لایا جا رہا ہے، پہلی بار وزیراعلی مریم نواز کی حکومت میں ری سائیکل پلانٹ لگایا جائے گا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ کھیلتا پنجاب بھی وزیراعلی مریم نواز کا پروگرام ہے، ایک کھلاڑی وزیراعظم بنا، پنجاب اور کے پی میں کوئی نیا میدان نہیں بنایا
جو میدان بنے تھے ان کی بھی تباہی کر دی، نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈے،کٹے اور مرغیوں والی حکومت چلی گئی، ہماری حکومت آئی ٹی سٹی اور ہسپتال بنائے گی، فری وائی فائی پروگرام شہبازشریف نے شروع کیا تھا، ایک حکومت آئی اور اس نے بند کر دیا، سیف سٹی بھی شہبازشریف نے شروع کیا تھا اس کی بھی تباہی اور بربادی کر دی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرے گزشتہ 3 سال بند رہے، اٹھارہ اضلاع میں جون تک سیف سٹی پراجیکٹ بننے جارہا ہے، اربوں روپے سے سڑکوں کی تعمیر ہونے جا رہی ہے۔ پنجاب میں اشیائے خورونوش کی  قیمتوں میں کمی دیکھی گئی،
وہ بھی لوگ تھے جو کہتے تھے ٹماٹر اور پیاز کی قیمت کم کرنے نہیں آئے، گرین پنجاب پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب میں ایک دن میں 18 لاکھ پودے لگے ہیں، یہ کوئی بزدار دور والے پودے نہیں ہیں، تمام پودوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ رائیڈرز کیلئے سیفٹی ایپ کا اجرا کیا گیا ہے
طلبا اور طالبات کو ماہ مئی میں بلاسود موٹرسائیکلیں دی جائیں گی، اوورسیز کی جائیداد منتقلی آن لائن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو پورے پندرہ فیصد کوٹہ ملے گا، 30ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، پی ٹی آئی والے تھوڑا پڑھ لیا کریں، نوازشریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی، پی ٹی آئی والوں کو فکر پڑ گئی کہ کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر نہ آجائے
نوازشریف نے جتنا کام کیا ہر کونے پر ان کی تصویر ہونی چاہیے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 50 ہزار صارفین کو سولر پینل دینے جا رہے ہیں، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دیئے جائیں گے، 30 کے قریب پروگرامز پر عملدرآمد ہو رہا ہے
وزیراعلی صاحبہ نے 30 پروگرام 30 دنوں میں شروع کئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔عوام کی خدمت کیلئے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 روپے کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے
میں خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہوں۔عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز چھوٹے برانڈ کے لان کے کُرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں، وہ کسی کی نقل نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں، مریم نواز زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.