محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

45
محکمہ موسمیات نے کل سے یکم جون تک کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے یکم جون تک کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوں درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.