وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل

97
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل کردی۔

اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن تک رکنیت معطلی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان سخت جھڑپ کیوں ہوئی؟

ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی، اس حوالے سے متعدد ارکان مل کر بیٹھے اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.