شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے نئی مشکل

71
شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے نئی مشکل
شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو اگلے 4 دن نئی مشکل کا سامنا رہے گا، کراچی واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کا مشترکہ سالانہ ترقیاتی کام اور نئے آلات کی تنصیب کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیوپمپ ہاؤس گھارومیں سالانہ ترقیاتی کام کیاجائےگا، سالانہ ترقیاتی کام واٹرکارپوریشن اور کے الیکٹرک کی جانب سے کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ترقیاتی کام 16سے19مئی تک جاری رہےگا، نیوپمپ ہاؤس گھارومیں پینل،نئےبرقی آلات نصب کیےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کادورانیہ مجموعی طورپر72گھنٹےہوگا، جس کے باعث آئندہ 4 روز تک شہر کو گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی متاثر رہے گی اور شہر کو یومیہ13ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے پانی ذخیرہ کرنے اور استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.