آئین کے بغیرکوئی راستہ نہیں: عارف علوی

21
عارف علوی
سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، آئین کے بغیرکوئی راستہ نہیں، اس وقت نظریں عدلیہ کی طرف ہیں،6 ججز نے آواز اٹھائی ہے۔

سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرعارف علوی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میرا واسطہ بہت پرانا ہے، ان سے پوچھا کہ ہم بندگلی میں تو نہیں چلےگئے؟ تو انہوں نے جواب دیا راستہ نکلےگا۔

عارف علوی نےکہا جہ جب کوئی بندگلی میں چلاجائے تو معاملات تباہی کی طرف جاتے ہیں، سیاسی جماعت اس لیے بناتے ہیں کہ راستہ نکلتا ہے، عمران خان اس لیےکہتے ہیں آئین کے بغیر کوئی راستہ نہیں، وہ کہتے ہیں کہ بات چیت کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں اور بات چیت حل ہے۔

سابق صدر نےکہا کہ پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، حقیقی آزادی خوداری سے ملتی ہے، عمران خان جیل میں رہےگا مگر ڈیل نہیں کرے گا، کراچی کے تاجروں نےکہا قیدی نمبر 804 سے بات کریں،ملک میں عبوری بحران ہے جو ختم ہوجائےگا۔

9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹی کو کیوں سزا دی جارہی ہے؟ 9 مئی میں جو لوگ ملوث تھے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے مگر کبھی یک طرفہ فیصلہ نہ کریں، ہمارےپاس9 مئی کےثبوت ہیں، پاکستان میں حادثاتی جمہوریت بنی ہے، شرم کی بات ہے دو کروڑ سےاوپر بچےاسکولوں سے باہر ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ اس وقت نظریں عدلیہ کی طرف ہیں،6 ججز نے آواز اٹھائی ہے، ہمیں معلوم ہے محتلف بار ایسوسی ایشنز میں انتشار کی شرارت ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارا بھائی ہے اور ان کے جو وفد آرہے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم سی پیک کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.