آٹے کی قیمت میں رکارڈ کمی

45
عوام کو ریلیف دینے کا مشن
پنجاب سرکار کے بروقت اقدامات، آٹے کی قیمتوں میں رکارڈ کمی، تندروں پر نان روٹی بھی حکومتی ریٹ پر ملے گی، وزیر خوراک بلال یاسین کہتے ہیں، آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے۔

عوام کو ریلیف دینے کا مشن، پنجاب سرکار کے بروقت اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں رکارڈ کمی،

پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کی قیمت پانچ سے چھ سو روپے تک کی واضح کمی رکارڈ،

صوبے کے مختلف ڈویژنز میں دس کلو آتا آٹھ سو سے نو سو روپے میں دستیاب ہے،

وزیرخوراک بلال یاسین کہتے ہیں آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے،

عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

آٹے کی قیمت میں کمی سے نان روٹی کی قیمت میں اضافہ کا مطالبہ بھی دم توڑ گیا،

پنجاب میں روٹی سولہ اور نان بیس کا ہی ملے گا ۔۔۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کردہ ہڑتال منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ نان،روٹی کی قیمت سے متعلق بات چیت کچھ روز بعد ہوگی،

حکام کے مطابق ۔۔ روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.