گرمیوں میں ٹھنڈے مشروبات کے حوالے سے اہم خبر

62
گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات
گرمی بھگانا ہے تو مشروبات کا استعمال بڑھانا ہے، وفاقی دار الحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، کہیں گنے کا جوس، کہیں لیموں پانی ، ربڑی دودھ تو کہیں لسی کے اسٹالز سج گئے،

گرم موسم میں پانی کا استعمال تو ضروری ہے ہی اگر ٹھنڈے مشروبات ہوں تو نہ صرف مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ گرمی کی شدت سے بچنے اور نمکیات کی کمی پر قابو پانے کیلئے بھی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ضروری ہوجاتا ہے۔

وفاقی دار الحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا،

کوئی گنے کےجوس کے مزے لے رہا ہے تو کوئی ربڑی کا دودھ ، کوئی لیمن سوڈا پیتے نظر آتا ہے تو کوئی ،لیموں پانی سے گرمی بھگاتا نظر آرہا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں جسم کے درجہ

حرارت کو معتدل رکھنے کیلئے اور پسینے کی صورت میں نمکیات کے اخراج کے بعد جسم کو توانائی فراہم کرنے کیلئے مشروبات اہم کردار ادا کرتے ہیں

گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات جسم کو تر و تازہ رکھنے کیلئے ضروری تو ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے سجے اسٹالز سے مشروبات پیتے وقت حفظان صحت کے اصولوں پر بھی توجہ دینا ضروری ہے،

تصدیق کرنا چاہئے کہ جو مشروب پیا جا ررہا ہے وہ صاف ستھرے اورصحت بخش اصولوں پر تیار کیا گیا ہو۔

تبصرے بند ہیں.