اے ایس پی شہربانو نقوی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

86
اے ایس پی شہربانو نقوی
لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہر بانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

اے ایس پی سیدہ شہر بانو حال ہی میں نجی ٹی وی کی مہمان بنی تھیں جس دوران میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے سرکاری تنخواہ اور دیگر حاصل ہونے والی مراعات کا سوال کیا ۔

جس کے جواب میں اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

شیربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھےتو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.