ڈی جی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا۔ ریجنل پولیس آفیسرسجاد حسن نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
آر پی او کے مطابق جھنگی چیک پوسٹ تونسہ کے علاقے میں خیبرپختونخوا پنجاب بارڈر پر واقع ہے، حملہ آور چیک پوسٹ پر قبضہ کرناچاہتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.