ملکی ترق معاشی استحکام کے لئے فیصلے

18

تحریر: الیاس چدھڑ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس وقت بھت ھی متحرک ھیں اقتدار کے تمام سالوں پر وزرات عظمی کا یہ وقت حاوی نظر آرھا ھے کیونکہ جو اب عوام دیکھ رھی ھے سب کچھ بدلااور تیز سا ھے کیونکہ اب کی بار وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بڑی سرعت سے قومی اور ملکی حوالے سے اھم فیصلے کر رھے ھیں اور یہ فیصلے مضبوط اور انتہائ فہم وفراست دانش اور اپنے طویل حکومتی تجربے کی منہ بولتی تصویر ھیں اب وزیراعظم پاکستان سنیارٹی کے اس لیول پر ھیں جھاں صرف قوم ملک ملکی سلامتی اور دفاعی طور پر کچھ کرنے اور کروانے کی صلاحیت رکھنے والے جذبہ حب الوطنی سے سرشار محب وطن ھی ھوسکتے ھیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اب اقتدار یا کرسی یا تخت پاکستان کے لئے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ اب وہ صرف قوم ملک کے لئے ان کی خدمت کےلئے اس منصب پر آئے ھیں یہ منصب اتنا آسان نہیں ھے بلکہ اس منصب پر ذمہ داریاں بھت زیادہ بڑھ جاتی ھیں پورے ملک اور پورے ملک کی عوام کو ساتھ لے کر چلنا جان جوکھوں کا کام ھے اب جیسے جیسے وقت گزر رھا ھے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حکم سے پورے پاکستان می ترقیاتی کاموں کا دائرہ کاروسیع سے وسیع تر ھوتا جارھا ھے ۔کیونکہ ان کی نظر میں ھر چیز عیاں ھے کہ کس جگہ پر کیا ھوتا ھے اور کس جگہ پر کس چیز کی ضرورت ھوتی ھے اگر ھر سیاسی پارٹی کی وابستگی اور سیاسی مخالفتوں کو ایک طرف رکھ کر ایک پاکستانی ھونے کے ناطے سوچیں تو آپ پر واضح ھوجائے گا کہ ایک بندہ یا ایک پارٹی تو ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکتی سب مل کر سب،ھلالی پرچم کے تلے بیٹھیں گے تب ھی ھم مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان بناسکیں گے اور ملک میں معاشی استحکام ھوگا اسی بات پر وزیراعظم پاکستان زور دیتے ھیں کہ ملکی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے سب کو بیٹھ کر ایک رائے سے اپنے آنے والے کل کے پاکستان کے لئے سوچنا ھوگا ھمیں اپنی آپ کمنگ جنریشن کے بارے ھیں سوچنا ھو گا اکیلا کوئ بھی نہیں سوچ سکتا سب مل کر سوچیں گے تو نتیجہ بھت ھی مثبت نکلے گا اور یہی حل ھماری خوشحالی اور مضبوط کا ثبوت ھو گا گذشتہ دنوں قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز اور شریف کا بیان آیا کہ قوم اور ملک کی بھلائی کےلئے سیاسی مخالفتیں کے ساتھ مل بیٹھ کر ملکی ترقی کے لئے بھت کچھ کرسکتے ھیں بشرطیکہ کہ سب ایک پرچم کےسائے تلےھم ایک ھیں والے نعرے کے ساتھ آگے بڑھیں قائد مسلم لیگ نوں میاں محمد نواز شریف نے بھت بڑی بات کہی اور یہ بات سیاست اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے بڑے ظرف والے ھم وطن ھی کہہ سکتے ھیں کیونکہ ایسی باتیں وھی کہتے ھیں جنہیں قوم اور ملک کا خیال قوم درد ھو اب آپ دیکھ لیں وزیراعلٰی پنجاب آہستہ آہستہ روز مرہ زندگی میں استعمال ھونے والی چیزوں پر کنٹرول کرکے مہنگائ کو معمول پر لانے کی کوشش کررھی ھیں عوام کو آہستہ آہستہ کچھ چیزوں پر ریلیف مل رھا اسی طرح وفاق میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دن رات اسی کوشش میں لگے ھوئے ھیں کہ کسی طرح بھی عالمی کمپنیوں اور دوست ملکوں کے ساتھ مل کر اور ان کے تعاون سے ملک سے مہنگائ بے روز گاری اوردیگر مسائل پر قابو پاکر پاکستان کو پھر سے خوشحالی کی طرف لے کر چلیں جو ھماری سب سے بڑی علامت ھے اور اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی پوری وفاقی کابینہ مشیران سر توڑ کوششں کررھے ھیں کہ کسی بھی طرح ملک اور قوم کے لئے کی گئی کوششیں کامیاب ھم دوسرے ملکوں اور بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے ساتھ روابط میں ھیں کہ ان کمپنیوں اور دوست ملکوں کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام ھو تاکہ قوم خوشحال ھو ملکی معیشت مضبوط ھو اس لیول پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ان کے حامی خیر سگالی طور پر موجودہ حکومت کا ساتھ دیں اور آپس میں ھاتھوں میں ھاتھ ملا کر عھد کریں کہ سیاست اپنی جگہ لیکن قوم اور ملکی بہتری خوشحالی کے لئے ایک ھیں پھر دیکھیں وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کے ھر گھر میں سونے کا چمچ اور چاندی کی پلیٹ ھوگی ۔قوی امید ھے کہ موجودہ حالات سے پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جانے کی صلاحیت وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف رکھتے ھیں اور انہیں اس چیز پر بھی دسترس ھے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے لئے کیا پیکج لے کر آنے ھیں اور کس طرح ان معاملات سے گزرنا ھے اور اس کے بعد قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف بھی عالمی سطح پر سرمایہ کاری میں اپنا ایک نام رکھتے ھیں اور بھت سے ممالک کے ساتھ ماضی میں کئ قومی منصوبوں کو مکمل کروا چکے ھیں اس لئے اب ھمیں پراپیگنڈا کی سیاست سے باھر نکل کر قومی سطح پر سب کو ملکر ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف لانے کی طرف سوچنا ھوگا۔۔اور قومی منصوبوں کی تکمیل پر موجودہ حکومت کا ساتھ دینا ھوگا قوم کے لئے اور ملک کے معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے۔لئے کہ پاکستان پھر عالم اقوام میں اپنی مضبوط نشست بناسکے ۔ملک میں خوشحالی لانی ھے تو ھمیں خوش ھوکر ایک ساتھ چلنا ھوگا۔۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.