گورنر سندھ نے بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

73
گورنر سندھ کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد کے نوجوان اور بے روزگار افراد کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی شہر کے نوجوانوں ور بے روزگار افراد کے لیے ’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت نوجوانوں، بے روزگار افراد کو روزگار شروع کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار کے لیے اپنے آئیڈیاز اور پرپوزل لائیں ہم ان سے تعاون کریں گے۔

اسی حوالے سے کامران ٹیسوری نے معروف دانشور اور ادیب انور مقصود سے ملاقات کی جس میں انور مقصود نے گورنر سندھ بیروزگار اسکیم کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

انور مقصود نے کہا کہ اس شہر میں بہت سے پڑے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں اور روزگار کی کمی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس صوبے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر اس شہر کے لوگوں روزگار سے لگ جائیں تو صوبے کے لیے اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.