سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری ۔۔۔

40

تحریر: الیاس چدھڑ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے واضح طور پراور بڑا پر امید ھو کر اس بات کا اظہار کیا ھے کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا ھےتو اس سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا آور منصوبوں کے متعلق ھر فائل کو فائنل کرنے کے لئے ایک۔ھی ونڈو پر ایک ھی ثیپل پر ایک ھی آفیسر کی نگرانی میں پراسس کو مکمل کیا جائے گا اس طرح اگر ایک بیرونی سرمایہ کار کو منصوبےکے اسٹارٹ سے لے کر اس کی تکمیل تک وی آئی پی انویسٹمنٹ سھولتیں فراہم کریں گے تو وہ اپنے ساتھ 10 اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کرنے کے لئے لائے گا اور آپ خود ھی سوچو کہ اگر 10 سعودی یا حکومت سرمایہ کاری کرتی ھے تو پاکستان کی معیشت کتنی مضبوط ھوتی ھے اس لئے ھم نے پرانی تجارتی سرمایہ کاری روش کوختم کرتے ھوئے نئ تجاری اور سرمایہ کاری ویزن کی طرف بڑھنا ھو گا وزیراعظم پاکستان نے خود کہ ھے کہ پرانے طریقہ کار کس ختم کرنا ھےاور ھی اس کی گنجائش اور نہ ھی کسی طور پر میں اس بات کی اجازت دوں گا کہ سرمایہ کاری میں پرانے طریقہ کارکو آزمایا
جائے کیونکہ آج کا دور بھت فاسٹ دور ھے سوئ نیویارک میں گرتی ھے توآواز اسلام ۔ آباد میں آتی ھے تو اس لئے اس جدید دور کو جدید آواز اور جدید ٹیکنالوجی طریقہ سے مربوط کرتے ھوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں آگے جانا ھے اس مقام پر جھاں کھڑے ھوکر قومیں فخر محسوس کرتی ھیں۔۔جلد یا بدیر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ھونے جارھی ھے ۔جس پاکستان کا معاشی مورال کافی بلند اور مستحکم ھوجائے گا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اپنے حالیہ دورے سعودی عرب میں بھی بادشاھو ں کی اس بادشاھی ملاقات میں اس بات کو ضرور زیر بحث لائے ھوں گے کہ اب وقت ھے آپ ھمارے دیرینہ دوست ھیں آپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دیں اور ھماری اس صورت حال کس مستحکم معیشت کی طرف لے کر چلیں وزیراعظم پاکستان بھت ھی دور اندیش حکمران ھیں حالات کو کسی بھی قسم کے کرائسس سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ھیں تو اس طرح بڑی امید ھے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز اور ان کی ٹیم پاکستان کو ان حالات سے نکال کر مضبوط معیشت کی اور ترقی کی طرف لے کر چلے وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پاکستانی خارجہ پالیسی بڑی کامیابی سے عالمی لیول پر خوشگوار ماحول میں آگے بڑھ رھی ھے اور یہ بات بڑی غور طلب ھے کہ اب دوست ممالک پاکستان کے ساتھ بڑی سنجیدگی سے پاکستان کے ساتھ مختلف معاملات پر اترا کرتے ھیں تو یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اک روشن اور نیا باب ھے وزیراعظم پاکستان نے کہا ھے کہ سعودی عرب کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاروں ھوگی بڑی خوش آئیند بات ھے۔کہ ھمسایہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب ھمیشہ پاکستان کے مشکل حالات میں اس کے ساتھ کھڑا ھوتا ھے سعودی عرب اب بھی ان حالات میں بھی پاکستان کی معاشی حالات میں مدد کےلئےتیار کھڑاھے ۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے سعودی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانا ھے اور پرانے طریقہ کار کی نہ گنجائش ھے اور نہ میں اس چیز کی اجازت دوں گا وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ھوا جس میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور ان منصوبوں کی تکمیل پر بھی بات چیت ھوئ ھمارےلئے ایک بڑی خوش آئند بات ھے کہ ھم سعودی عرب جیسے دوست ملک کے ساتھ سرمایہ کاری کو آگے بڑھارھے ھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.