سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم عنصر ہے: وزیر خارجہ

56
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے درمیان شراکت داری باہمی عزت، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وژن کے لیے ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔

اسحق ڈار نے بتایا کہ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحالی مستقبل پر ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی، پاک سعودی تعلقات اور مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.