میئر کراچی مرتضیٰ وہاب حکومت سندھ کے ترجمان مقرر

53
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو حکومت سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان حکومت سندھ مقرر کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے علاوہ غنویر علی خان اسران کو حکومت سندھ کے ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ حکومت میں بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے پاس یہ منصب موجود تھا۔

تبصرے بند ہیں.