پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروز بدھ عید الفطر ہو گی

43
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی
ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عیدالفطر منائے جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہوئیں اور شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.