خطبات میں فلسطین کے المیے کو اجاگر کریں

57
فلسطین کا مسلہ
سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے خطبات میں فلسطین کے المیے کو اجاگر کریں۔

سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال عید اجتماعات میں خطبہ دیتے ہوئے فلسطین کے المیے کو اجاگر کریں تاکہ ان کی دادرسی ہو سکے۔

اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلیے ضروری ساز وسامان، ادویات سمیت موبائل آپریشن تھیٹر بھیجے جائیں اور شدید زخمیوں کو مسلم ممالک میں منتقل کر کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوراک کی محفوظ ترسیل کیلیے یو این سمیت عالمی اداروں کو متوجہ کیا جائے۔ مصر کو چاہیے غزہ کی سرحد سے ملحقہ زیادہ سے زیادہ راہداریاں کھولیں۔

 

تبصرے بند ہیں.