پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی

25
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بےعزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.