وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کو اضافی وزارتوں کے چارج دیدیے

51
وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان مل گیا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔

جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر تعنات کردیا گیا ہے۔

جبکہ شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.