این اے 15 انتخابی عذرداری کیس ، نواز شریف کی درخواست خارج

31

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس میں
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ الیکشن سے متعلق
نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج بدھ کے روز سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست خارج کرتے ہوئے نواز شریف کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان نے شکست دی تھی۔

29/02/24

https://dailysarzameen.com/

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.