ُؕ ؕ” گاذر ڈے “ کنونشن سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم رحمۃ اللہ علیہ
تحریر ! ڈاکٹر ذوالفقاراحمد گاذر گاذر سلطان 03076382663
آل پاکستان گاذر اتحاد کے زیر اہتمام تیسرا ،،گاذر ڈے، ،کنونشن آستانہ عالیہ سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم رحمتہ اللہ علیہ کے مقام پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ کامیابی و کامرانی سے منعقد ہوا۔ گاذر ڈے کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں گاذر صاحبان نے ملک بھر سے شرکت کی گاذر ڈے کی تقریب کی صدارت و میزبانی محترم میاں شبیر احمد گاذر صدر آل پاکستان گاذر اتحاد نے کی۔جب کہ مہمان خصوصی سجادہ نشین استانہ عالیہ سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم میاں
قاری یعقوب سلطانی تھے کنونشن سے صدر آل پاکستان گاذر اتحاد جناب میاں
شبیر احمد گاذر نے اپنے خطاب میں گاذر برادری کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ برادری کو اپنے اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گاذر کمیونٹی کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور سماجی انصاف کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا
راقم الحروف گاذر سطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر نے کہا کہ
پورے پاکستان کے سے گاذر ڈے میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام گاذر بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ موسم کی خرابی کے باوجود آج کل کے مصروف ترین دور میں وقت نکال کر انہوں نے اس گاذر ڈے کنونشن میں شرکت کر کے گاذر ڈے کنونشن کو چار چاند لگا دیں جس پر ہم تمام گاذر صاحبان کے بے درجہ مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آرٹیکل ،بیانات ، پوسٹوں سے گاذر قبیلے کا نام ہر ایک گاذر کی انکھ کا تارا ، گلاب کی خوشبو ، ہر سماعت کی آواز بنا دیا اب یہ گاذر صاحبان پر منحصر ہے کہ وہ گاذر کو اپنائیں یا دائیں بائیں دوسرے قبیلوں میں جھانکتے پھیریں گاذر سلطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر نے مزید کہا کہ ہمارا قبیلہ سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری والا قبیلہ ہے جو کہ اللہ پاک کے بہت بڑے ولی ء کامل سلطان الاولیاء اور سخی تھے آپ نے اپنے جد امجد سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان بابا بالحکیم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا
گاذر قبیلے کے سلطان و ولی ء کامل ہیں بابا عبدالحکیم
سب گاذر مانتے ہیں آپکو اپنا جد امجد بابا عبدالحکیم
دنیا کے درد و غم جب حد سے بڑھ جاتے ہیں تو بابا عبدالحکیم
تو رو رو کے سناتے ہیں اہل وفا سب غم آپکو بابا عبدالحکیم
دریاۓ راوی کے کنارے کپڑے دھوتے و رنگتے تھے بابا عبدالحکیم
دراصل کفر و شرک میں مبتلا قلوب کو دین اسلام سے منور کرتے تھے بابا عبدالحکیم
میرے شیرمحمد پر بھی ہو آپکا فیضان نظر بابا عبدالحکیم
شیرمحمد بھی بن جاۓ حافظ قرآن و باعمل عالم دین بابا
عبدالحکیم
ہم پر بھی ہو آپکا نظر کرم بابا عبد الحکیم
گاذر سلطان بھی تو ہے آپکی اولاد بابا عبدالحکیم
اسکے علاوہ گاذر ڈے کا دوہڑہ بھی پیش کیا جو کہ بے حد پسند کیا گیا
چیف ایگزیگٹو آل پاکستان گاذر اتحاد
میاں عبدالرحیم گاذر نے کہا کہ ہمیں ایک مخصوص فنڈ اکٹھاکرنا ہو گا جب کہ غریب گاذر کے بیٹے ، بیٹی پیسے کی کمی کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکتا تو اس رقم سے انکے مساٸل حل کٸے جاۓ ، ڈاکٹر نصرت کمال گاذر اور عارف شاکر گاذر نے کہا نوجوان کمیونٹی کو اگے لےکر أنے ضرورت ہے اور سیاست کے میدان میں بھی آنا ہوگا میاں سراج گاذر نے کہا کہ ہمیں اپنی باٸیک ، کار اور ٹرانسپورٹ پر گاذر لکھنا چاہٸے تاکہ جب کوٸی پڑھے تو انہیں معلوم ہو کہ گاذر جارہا ہے
اس موقع پر سینیئر صحافی محمد افضل گاذر ، ملک یعقوب گاذر سابق کونسلر
، نذر ندیم گاذر ، میاں غلام محمد گاذر ایڈوکیٹ ، میاں منظور حسین گاذر چشتیاں ، ڈاکٹر محمد اجمل گاذر ، فیض احمد فیض گاذر و دیگر گاذر صاحبان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محمد رمضان گاذر لڈن، غازی محمد فیاض گاذر شکوری ،محمد امیر قادری گاذر ، شیر محمد گاذر ، محمد سلیم گاذر ، غلام مرتضی گاذر ،پروفیسر عطاء الرحمن عطاء گاذر ، حاجی ظفر گاذر و دیگر ہزاروں کی تعداد میں گاذر صاحبان بھی موجود تھے
تقریب کا ماحول جوش و خروش سے بھرپور رہا، اور تمام شرکاء نے گاذر برادری کے مستقبل کے لیے ایک مثبت سوچ اور عزم کا اظہار کیا۔ مقررین کی تقاریر اور شرکاء کی شرکت نے اس تقریب کو ایک کامیاب اور یادگار تقریب بنا دیا
۔صدر آل پاکستان گاذر اتحاد میاں شبیر احمد گاذر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ گاذر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکیں
آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم جناب میاں محمد یعقوب صاحب نے دعا کرواٸی جس میں تمام گاذر برادری کی ترقی اور خوشحالی اور اتفاق و اتحاد کو مضبوط کرنے اور آپس میں جکڑ کر رہنے بارے دعا کی اور گاذر ہاوس کا پوسٹر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس تقریب نے نہ صرف گاذر برادری کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع فراہم کیا بلکہ برادری کے مستقبل کے لیے ایک نئی راہ بھی متعین کی۔ اس طرح کے اجتماعات برادری کی وحدت اور ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوتے ہیں اور امید ہے کہ گاذر کمیونٹی مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔صدر آل پاکستان گاذر اتحاد میاں شبیر احمد گاذر ، سجادہ نشین دربار عالیہ ، گاذر سلطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر ، میاں غلام محمد گاذر ، نذر ندیم گاذر ، میاں سراج احمد گاذر ، محمد امیر قادری ، محمد سلیم و دیگر نے چادر پوشی بھی کی
أخر میں راقم الحروف گاذر سطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر کا ڈوہرا جو گاذر ڈے کے حوالے لکھا پیش خدمت ہے
اساں 24 ویں اگست 2025 نوں
گاذر ڈیہنہ منیندے پئے آں
گاذرسارے کٹھے تھی