ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملہ، 11 اہلکار شہید، 16 دہشتگرد ہلاک
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے 2 قصبوں چابہار اور راسک میں جیش العدل گروپ کے دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 16 بھی دہشت گردمارے گئے۔
نائب وزیر داخلہ ماجد میراحمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دہشت گرد چابہار اور راسک میں ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے۔
سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں 10 دیگر سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
بعدازاں ایک بیان میں جیش العدل نے صوبے میں ایرانی سیکورٹی فورسز پر حالیہ برسوں میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
تبصرے بند ہیں.