بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے: امریکا

11
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھو ملر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان قوانین اور اس عدالتی کیس پر آتے ہیں تو اس کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلوں کے لیے سیاق وسباق اور حالات کا مد نظر رکھتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.