سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ تفصیلات کو مثبت لیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 22 ہزار 25 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران 476 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 312 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مجموعی طور پر 42 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 95 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافے کی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا گزشتہ روز اس میں مزید. بہتری کا رجحان رہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 93 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو صبح 9 بج کر 58 منٹ پر کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 93 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 446 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 279 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 84 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سرمایہ کاروں نے آٹو موبائلز اسمبلر، سیمنٹ، کیبل اینڈ الیکٹریکل گڈز، کیمیکل اور کمرشل بینکوں کے حصص میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی سرمایہ کاروں نے ’مثبت بجٹ‘ کے تناظر میں کھل کر سرمایہ کاری کی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تھا، اور ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس سوا لاکھ پوائنٹس کے نئے تاریخی ریکارڈ تک جاپہنچا ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہے۔
واضح ہوکہ سال 2024 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کیلئے ایک یاد گار سال رہا، 2024 میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ نے نا صرف تاریخی سنگ میل عبور کیے بلکہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری منافع دیتے ہوئے تاریخی کامیابیوں کا ایک سالہ سفر مکمل کیا۔
سال 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایسے کئی تاریخی ریکارڈز قائم کیے جو اس سے قبل کبھی قائم نہیں ہوئے تھے۔ زیرتبصرہ سال میں کیپیٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 80فیصد ریٹرن دینے کا بھی ریکارڈ قائم ہوا اور تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور ہوا لیکن اس سے قبل پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے کئی سال انتہائی مشکل دور بھی دیکھا۔
ایک سال میں ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر52 ہزار807 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا، یکم جنوری کو جو ہنڈریڈ انڈیکس 62451 پوائنٹس پر تھا وہ تیزی سے بڑھتے بڑھتے 115258 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کرگیا۔ سال 2024 کے دوران حصص کی مالیت میں مجموعی طور پر 54 کھرب 95 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
سال 2024 میں غیر ملکیوں نے کیپیٹل مارکیٹ سے شیئرز بیچ کر 12 کروڑ ڈالرز کا سرمایہ نکال لیا اور ایسا پہلی بار ہوا کہ غیرملکیوں کی فروخت پر دباؤ کے باوجود اسٹاک مارکیٹ نہیں گری۔ زیر تبصرہ سال کے دوران غیرمتوقع طور پر مسلسل غیر معمولی تیزی نے مارکیٹ میں خدشات اور گبھراہٹ کو بھی جنم دیا جس کے باعث دسمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں معمول سے ہٹ کر اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔
دسمبر کے ایسے ہی دو سیشنز میں ایک دن اسٹاک مارکیٹ 4700 پوائنٹس کی تیزی کا تاریخی ریکارڈ بنا تو وہیں ایک دن 4800 پوائنٹس کی تاریخی مندی کا ریکارڈ بھی مارکیٹ نے اپنے نام کیا۔
سال 2024 میں مالیات، فارما، فوڈ، ٹیکسٹائل اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے 9 نئی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں لسٹ ہوکر عوام کو شیئرز فروخت کرکے اپنے کاروبار میں حصہ دار بنایا تاہم ایک کمپنی پاک سوزوکی موٹرز اپنے شیئرز واپس خرید کر اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ ہوگئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کئی مہینوں سے تیزی کے رجحان کے بعد جمعرات کے صبح کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر لی جو ملکی تاریخ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے اور پہلی بار پاکستان کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح سے اوپر گیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی اس پرفارمنس کو حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری کا اشارہ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی۔ اللہ کے فضل و کرم سے یہ قربانی رائیگاں نہیں گئی۔‘
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں گذشتہ چند مہینوں میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا گیا اور گذشتہ تقریباً دو سال میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے پیچھے حکومتی معاشی سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا سب جانتے ہیں کہ دوسال قبل جب موجودہ سیٹ اپ کو معاشی نظام سنبھالنا اور چلانا پڑا تو ملک دیوالیہ ہوچلا تھا آج اللہ پاک کے فضل وکرم سے معاشی اشارے درست اور سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جس کا کریڈٹ شہباز حکومت کی معاشی ٹیم