*سو لفظوں کی کہانی* *ترقی*

2

کاروبار بہت کامیابی سے چل رہا تھا،
دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا تھا،
پھر معلوم نہیں کہ اچانک کیا ہوا کہ تنزلی شروع ہو گئی ہے،
منافع کے بجائے نقصان بہت زیادہ اور تسلسل سے ہو رہا ہے،
کوئی حل سجھائی نہیں دے رہا، دوسو پریشانی سے بولا۔
اس مسلے کا حل تو نہایت سادہ ہے، کاروبار پھر کامیاب ہو جائے گا، باٹو مسکراتے ہوئے بولا۔
ایسا کیا حل ہے بھلا؟ دوسو خوشی سے چہک اٹھا۔
باٹو بولا۔۔۔۔۔
اپنے اردگرد حلقہء احباب سے خوشامدیوں کو دور کر دو،
تو کامیابی قریب ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.