*سو لفظوں کی کہانی*

*ترقی* شاہد کاظمی

6

گدھوں کی طرح کام کرتا،

جب دیکھو فائلوں میں گم،

ایک قدم یہاں، تو دوسرا وہاں ہے،

لوگوں سے ملنا، شکایات سننا، مسائل حل کرنا، بس پورا دن یہی بھیڑ چال لگی رہتی۔

دوسُؤ کاٹھ کا اُلو، ہر وقت کام میں مصروف رہتا، ذمہ داری میں کوتاہی اُسے گوارا نہیں تھی۔۔۔۔۔

باٹو باس کے آگے پیچھے پھرتا رہتا تھا،

باس پانی بھی مانگے تو چپڑاسی کے بجائے خود لیے کھڑے ہوتا،

ایک پین اور ڈائری اٹھائے، یہاں وہاں بس پھرتا نظر آتا،

یہی اُس کا کام تھا۔

ترقی کا وقت آیا۔۔۔

محنت ہار گئی، چاپلوسی جیت گئی۔

باٹو کی ترقی ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.