ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

251
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیشن پر کھڑی بوگی میں غیرقانونی گیس سلینڈر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی۔

رپورٹس کے مطابق بوگی میں موجود مسافر گیس سلینڈر سے چائے اور ناشتہ تیار کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ صبح سوا 5 بجے لگی جسے سوا 7 بجے تک بجھا دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.