مزید قرضہ منظور ہو گیا ہے،
اب ٹمبکٹو کی قسمت سنور جائے گی،
عالمی چوہدراہٹ فورم نے قرضہ منظور کر لیا ہے،
دیکھنا ٹمبکٹو کیسے ترقی کرتا ہے،
دوسُو خوشی سے پاگل ہو رہا تھا۔
کچھ بعید نہیں تھا کہ ابھی بھنگڑا ڈالنا شروع کر دے گا۔
باٹو اس خبر سے اُداس ہو گیا۔
پاگل ہو تم کہ اتنی خوشی کی خبر ہے،
اور تم اُداس ہو گئے ہو، دوسُو نے ڈانٹا۔
اُداس اس لیے ہوں کہ،
ٹمبکٹو کا چوہدری سارا قرضہ خود کھا جائے گا،
اور واپس دوسُو اور باٹو کریں گے۔
خوشی دوسُو کی بھی غارت ہو گئی۔