بھارت – ایک غیر محفوظ ملک
(تحریر: عبدالباسط علوی)
ڈاکٹر مومیتا کے حالیہ ریپ اور قتل کیس نے پوری دنیا کو شدید غم و غصے اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر مومیتا کی ڈیڈ باڈی پر وحشیانہ عصمت دری کے ساتھ ملنے والے زخموں کے بارے میں سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جہاں اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، اس کے ہونٹ زخمی تھے، پیلوس کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، منہ سے خون بہہ رہا تھا، دونوں آنکھیں ضائع تھیں، آنکھوں سے خون بہہ رہا تھا، اسکی بائیں ٹانگ میں چوٹ پائی گئی، دائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی ٹوٹی ہوئی تھی، پرائیویٹ پارٹ کو بے دردی سے نقصان پہنچا تھا، شرمگاہ سے خون بہہ رہا تھا، پورے جسم پر سیاہ نشانات تھے اور 150 ملی لیٹر سیمن اس کے جسم کے اندر پایا گیا تھا جبکہ ایک آدمی کا سیمن صرف 10 گرام ہی ہوسکتا ہے۔
ہندوستان میں یورپ اور امریکہ کی طرح کی جنسی آزادی میسر ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان صحبت کو قانونی قرار دیتے ہوئے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے درمیان تعلقات کو معمول کا درجہ دے دیا ہے۔ ہم جنس شادیوں کو بھی قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جسم فروشی ہندوستان میں قانونی ہے، ہر شہر میں مخصوص ریڈ لائٹ اضلاع کے ساتھ جہاں ایسی سرگرمیوں کو مخصوص اوقات میں منظم کیا جاتا ہے۔ متعدد ویب سائٹس، فیس بک پیجز اور واٹس ایپ گروپس جنسی تجارت کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور سیکڑوں فعال چینلز اور ویب سیریز کے ساتھ مقامی پورن انڈسٹری اچھی طرح سے قائم و دائم ہے۔
ریڈ لائٹ اضلاع کے علاوہ مساج کے مراکز اور کوٹھے مالدار اور کم مراعات یافتہ محلوں دونوں میں کام کرتے ہیں۔ طوائفیں اکثر ٹریفک سگنلز، ساحلوں اور مشہور علاقوں میں نظر آتی ہیں جو اپنی کشش کے لحاظ سے پیسے کماتی ہیں۔ معاشی طور پر پسماندہ اور متوسط طبقے کی خواتین کے لیے اپنے تعلیمی اور زندگی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جنسی کام میں مشغول ہونا بھی عام ہے۔ جنسی آزادی کے معاملے میں ہندوستان کا موازنہ ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم سے کیا جاسکتا ہے۔ اگر پھر بھی بہت سے لوگ بھارت میں عصمت دری کی کارروائیوں کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ ایک گہری پریشان کن صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح کے وحشیانہ تشدد سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان خطرناک حد تک غیر محفوظ ملک ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے لیے حالات زندگی نمایاں طور پر ابتر ہو چکے ہیں اور بالخصوص خواتین کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بھارتی معاشرے کا کمزور ترین طبقہ ہوتے ہوئے خواتین کے لیے ملک میں آزادانہ طور پر رہنا اور کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ بھارت خاص طور پر حالیہ دنوں میں خواتین کے لیے جہنم بن چکا ہے۔ بھارت میں ایک اور تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے جہاں نوجوان خواتین پر زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک حد تک نمایاں ہے، جہاں نوجوان لڑکیوں کو محبت کی آڑ میں اسلام سے ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے ورغلایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حمیرا محی الدین نامی نوجوان خاتون کا تبدیلی مذہب کا سرٹیفکیٹ ہندوستانی میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آیا ہے جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بارامولا مقبوضہ کشمیر کی رہائشی اس لڑکی کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔
یہ ملک اپنے شہریوں کے لیے تو غیر محفوظ ہے ہی مگر دنیا کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ جب کہ بھارت خود کو ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر دکھاتا ہے تو یورینیم کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کے حالیہ انکشافات اس دعوے کو کمزور کر دیتے ہیں۔ 10 اگست کے ایک حالیہ واقعے میں گوپال گنج، بہار میں پولیس نے معمول کی کارروائی کے دوران تین اسمگلروں کو گرفتار کیا جن سے بھارت کی کمزوریاں مزید بے نقاب ہو گئی ہیں۔ ان سمگلروں سے برآمد ہونے والے سامان کی نوعیت نے عالمی سطح پر سکیورٹی اداروں کو پریشان کر دیا ہے۔ “کیلیفورنیم” نامی ایک نایاب تابکار مادہ، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 850 کروڑ ہندوستانی روپے ہے، حال ہی میں لال پرساد، چندن گپتا اور چندن رام نامی تین سمگلروں سے بر آمد کیا گیا۔ عام مجرموں کے ہاتھ میں اس طرح کے حساس مواد کی موجودگی بھارت کے ایٹمی پروگرام میں ایک پریشان کن خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ واقعہ بھارت کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔
اس سے قبل 12 جولائی، 2024 کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے دہرادون، اتراکھنڈ کے راج پور علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، جس میں بڑے مخصوص خانوں میں محفوظ خطرناک تابکار مواد کی ایک قابل ذکر مقدار کو بر آمد کیا گیا۔ ممبئی کے بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر (BARC) کی طرف سے تیار کردہ یہ مواد پانچ افراد کے قبضے سے ملا، جن میں آگرہ کے سمیت پاٹھک اور سہارنپور کے ابھیشیک جین شامل ہیں۔ عام مجرموں کے ہاتھ میں اتنی بڑی مقدار میں جوہری مواد کی دریافت نے عالمی سیکورٹی اداروں کو چوکنا کردیا ہے، حالانکہ ہندوستان میں یورینیم کی چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں بھی کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2008 میں میگھالیہ میں یورینیم کی اسمگلنگ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 2021 میں جھارکھنڈ میں چار لوگوں سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد ہوا تھا۔ اسی سال مہاراشٹر میں 573 ملین ڈالر مالیت کا 7 کلو یورینیم ضبط کیا گیا۔ 26 اگست 2021 کو کولکتہ میں 250 کلو گرام انتہائی تابکار یورینیم ضبط کیا گیا۔ دسمبر 2006 میں، رام گڑھ ضلع کے راجرپا میں ایک تحقیقی مرکز سے تابکار مواد کا ایک کنٹینر چوری ہوا تھا اور اسے ابھی تک برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔
انڈین انوائرمنٹل پورٹل کے مطابق انڈین اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کی سالانہ رپورٹوں میں 2001 سے لے کر اب تک تابکاری کے ذرائع کو پہنچنے والے نقصان یا چوری کے 18 واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بار بار ہونے والے واقعات بھارت میں جوہری مواد کی بلیک مارکیٹنگ کی نشاندہی کرتے ہیں اور ملک کی