حیران کن انکشاف، پنجاب کے 567 سرکاری اسکولوں میں ایک بھی ٹیچر نہیں
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ڈھائی ہزار سرکاری اسکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔
ڈیٹا کے مطابق صوبے میں سرکار کی جانب سے چلائے جارہے 567 اسکولوں میں اس وقت ایک بھی ٹیچر موجود نہیں ہے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 13 ہزار سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر اور سنگل ٹیچر والے 50 طلبا کے حامل اسکولوں کو پیما کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں چار ہزار 453 اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 903 اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.