سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

67
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر ہاؤس ’ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اور ’جئے بھٹو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پہلے 5 مئی کو منعقد ہونا تھی، تاہم پھر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.