*سو لفظوں کی کہانی* *حسینیت*

شاہد کاظمی

2

حسینیت نام ہے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا،
ظالم کے ظلم کے خلاف, اس کے سامنے کلمہء حق کہنا ہی تو اصل میں پیغام کربلا ہے،
حسینیت اور یزیدیت نظریات ہیں،
اور کامیابی یہی ہے کہ حسینی فکر اپنائیں،،،،
دوسو ایک کامیاب مقرر رہا تھا،
پیغامء کربلا کانفرنس سے اس کا خطاب بہت جاندار تھا۔۔۔
تم خود حسینی فکر کیوں نہیں اپناتے؟
باٹو کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے،
چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟
میں نے دوسو کو کہا۔۔۔
اس کا جواب مجھے جھنجھوڑ گیا۔۔۔
یار خطابت کا فن ہے بس،
عملی زندگی میں مفادات اہم ہیں،
دوسو بولا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.