چہرے نہیں نظام کو بدلو

10

میں نے دنیا کا غریب ترین انسان وہ دیکھا ہے جس کا کوئی دوست نہیں اور ہمارے سیاستدان 77 سال سے عوام دوستی کا دعوی کرتے چلے ا رہے ہیں مگر اج تک عوام دوستی تو کیا انسان دوستی بھی دور دور تک نظر نہیں اتی ۔ عوام بھی اتنے بھولے ہیں کہ سیاست دانوں کے پرکشش نعروں کے سحر میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔ خود غرض لوگوں کو ساتھی نصیب ہوتے ہیں ۔ سیاستدان اپنے ہم نواؤں کو جمع کر لیتے ہیں شہزادوں کو درباری ملتے ہیں اور ارام طلب لوگوں کو خوشامدی ۔
لیکن صرف حساس اور دانا شخص کو دوست نصیب ہوتے ہیں ۔ یہ قول والٹیئر کا قول ہے اور کارنیگی کہتا ہے کہ دوست دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں لیکن یہاں یہ ضروری ہے کہ دوست صادق ہونے چاہیے عوامی فلاحی انقلاب چوھدری محمد جہانزیب چیئرمین عوام دوست پارٹی پاکستان کا نصب العین ہے اور ان کے مقاصد میں نظام عدل سر فہرست ہے ۔ چوہدری محمد جہاں زیب کے پاس بیٹھ کر انسان مسرت محسوس کرتا ہے ۔ عوام کے ساتھ عوام دوستی کا دعوی اور دوستی کے حقوق وہی پورے کر سکتا ہے جو دوستی کی اہمیت کو جانتا ہو کیونکہ دوستی یہ خود پیدا کردہ رشتہ ہے اور عوام کے ساتھ یہ رشتہ ایک رہنما اور ایک رہبر جب دوستی میں منسلک کر لے تو اس کی کامیابی کے راستے اسان ہو جاتے ہیں ۔ عوام دوست پارٹی کے سربراہ کی دورس نگاہ کا یہ اعجاز ہے کہ وہ چہروں کے بدلنے پر یقین نہیں رکھتا وہ نظام کی تبدیلی پر کام کر رہا ہے اور اس وقت نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے وگرنہ 77 سال سے عوام کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے عوام بجا طور پر کہہ رہی ہے کہ

چہرے بدل بدل کر مل رہے ہیں مجھے دوست

اتنا برا سلوک میری سادگی کے ساتھ

سیاستدان ہمارے دوست بھی ہیں عزیز بھی ہیں اور ہمیں بڑے عزیز ہیں مگر جب وہ وعدہ کرتے ہیں تو وعدے کے بعد وہ اسے ایفا نہیں کرتے ۔ عوام انہیں چراغ رخ زیبا لے کر ڈھونڈتی ہے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے اس لیے

دوستوں سے ہم نے کیا کیا نہ شکوے اٹھائے جان پر

کہ دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا

عوام دوست پارٹی کے چیئرمین چوہدری محمد جہاں زیب عوام کے دلوں میں باہمی ربط کی ایک مضبوط زنجیر میں گرفتار کیئے ہوئے ہیں ۔ رشتے تقدیر بناتی ہے اور دوست خود بنانے پڑتے ہیں اس حوالے سے چوہدری جہاں زیب نے عوام کے ساتھ دوستی کے رشتے خود بنائے ہیں وہ دوستوں کے غم کو اپنا غم اور دوستوں کی خوشی کو اپنی خوشی جانتے ہیں
عوام دوست پارٹی پاکستان کا منشور اللہ کی حاکمیت کی پاسداری اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا تحفظ ۔ پارلیمانی جمہوری نظام کا خاتمہ اور غیر جماعتی صدارتی جمہوری نظام کا نفاذ ۔ نظام عدل قائم کرنے کے لیے سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ۔ ضلع کی سطح پر ازاد اور خود مختار حکومتی نظام ۔ ملک بھر کے لیے بلا معاوضہ یکساں طرز تعلیم ۔ عوامی فلاحی سیاست ۔ تعلیم صحت روزگار معاشرتی تحفظ اور گھر کی فراہمی یقینی اور عصری تقاضوں سے ہم اھنگ نیا اور بلا سود معاشی نظام قومی شناختی کارڈ کی اہمیت کو یقینی ۔ زراعت کو جدید خطوط پر استوار ۔ زمین کی ملکیت کے قانون کو جامع اور مفصل ازاد اور خود مختار داخلہ و خارجہ پالیسی ریاست سیاست اور حکومت میں خواتین کو 30 فیصد اور نوجوانوں کو بیس فیصد نمائندگی ۔ اردو زبان کا بطور دفتری زبان نفاذ ۔ مزدور کی اجرت کو اس کی بنیادی ضروریات کے مطابق ۔ یہ منشور عوام دوست پارٹی کی فلاحی ریاست کے لیے موثر ترین ثابت ہو گا ۔ انسان دوست چوہدری محمد جہانزیب عوام دوستی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں اور پورے یقین کے ساتھ وہ اپنی منزل مراد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ دنیا جان لے گی کہ پاکستان کے اسمان کے افق پر خوشحالی کا سورج کیوں کر طلوع ہوتا ہے ۔ چودری صاحب قائد و اقبال کے کہ سچے افکار و نظریات کے پرچارک ہیں ۔ چودری محمد جہانزیب کا عزم بالجزم پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر دینے کی پوری قوت رکھتا ہے ۔ مجھے ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ میں سیاست دان عوام دوست اور شاعر بھی ہوں ۔ اپ کی شخصیت اور فن کے حوالے سے دوسری نشست میں ان سے مفصل بات چیت ہوگی ۔

یہ کون لوگ اندھیروں کی بات کرتے ہیں

ابھی چاند تیری یاد کے ڈھلے بھی نہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.