عید قرباں پر صفائی کے مثالی انتظامات

40

شکریہ مریم نواز شریف
تحریر: افتخار علی شاہ
ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ
منورحسین
ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ

حافظ عبدالوحید
پی آر او ٹو ڈی سی

عید قربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں ہرسال لاکھوں مسلمان خدا کی خوشنودی اور اُسکی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں_
کسی بھی حکومت کا اصل امتحان عید قرباں پر جانوروں کی آلائشوں کوہر وقت ٹھکانے لگانا ہوتا ہے اور ہربار صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی فوری تلفی کے حوالہ سے حکومتی ادارے بلند بانگ دعوی تو ضرور کرتے ہیں لیکن بدقستمی سے گذشتہ کئی سالوں سےصورتحال حکومتی دعوؤں اور عوامی توقعات کے برعکس ہی رہی اور عمومی طور پر شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگ سخت نالاں اور پریشان نظر آتے رہے ماضی کی حکومتوں کی اسی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی کمزور ہوتا نظر آیا اور انہوں نے موجودہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بجا طور پر یہ توقع وابستہ کرلی کہ اس سال انکی قیادت میں یقینی طور پر صفائی کے معیار اور آلائشوں کی بروقت تلفی کی صورتحال میں واضح بہتری ضرور نظر آئے گی_ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت کا ہی ثمر ہے کہ اس سال عید قربان پر صوبہ بھر میں حقیقی معنوں میں جس جانفشانی، جذبے اور ان تھک محنت کے ساتھ صفائی اور آلائشوں کی تلفی کے لیے دن رات کام کیا گیا اس کی تعریف نہ کرنا بھی نا انصافی ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات میڈم عظمی بخآری بھی حکومت پنجاب کے ان مثالی اقدامات کی پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں بھرپور تشہیر کے لیے مسلسل متحرک رہیں اور اس سلسلہ میں عید کی چھٹیوں کے باوجود محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور سٹاف ڈوثرنل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فیلڈ میں مصروف رہا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خدمت کےجذبے اور عزم کے ساتھ عید قرباں سے پہلے ہی تمام متعلقہ افسران اوراداروں کو عید پر صفائی ستھرائی اورالائشوں کو بلا تاخیر مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک لیجانے کے حوالہ سے تمام ممکنہ اقدامات اور جامع پلان کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ آنکی ہدایات اورایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف بلا رورعایت ایکشن لیا جائے گا۔

یہ وزیر اعلٰی پنجاب کی دو ٹوک ہدایات کا ہی نتیجہ ہے کہ آج صوبہ بھر میں ہر کوئی صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ مریم نوازشریف کو دینے پر مجبور ہے جس کی وہ بجا طور پر حقدار ہیں۔
گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز نے بھی وزیر اعلٰی پنجاب کی واضح ہدایات پر عملدرآمد کے حوالہ سے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمپنیوں ( جی ڈبلیو ایم سی، ایس ڈبلیو ایم سی ) کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں ( لوکل باڈیز ) سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے اور کمشنر نوید حیدر شیرازی تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے جس کا نتیجہ ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اپنے دورہ گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، سمبڑیال، ڈسکہ، سیالکوٹ اور نارووال میں صفائی کے بہترین معیار اور آلائشوں کی فوری تلفی کے اقدامات کی تعریف کرتے رہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تینوں اضلاع( گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال) میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے کیلئے ایک ہزار 24 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے جبکہ تادم تحریر 10737 مختلف سائٹس کو آلائشوں اور گندگی سے مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔ اسی طرح اب تک گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 19196 میٹرک ٹن جبکہ گجرات ڈوثرن میں 5183 میٹرک ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں اوراسی طرح یہ سلسلہ زیرو ویسٹ ہدف حاصل کرنے تک جاری رہے گا۔ اسی طرح گجرات ڈویژن میں ( گجرات، منڈی بہائوالدین، وزیرآباد اور حافظ آباد ) کے اضلاع میں 563 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے جبکہ لگ بھگ 9 ہزار 658 سائٹس کو آلائشوں سے مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل ،سی او شاہد عباس جوتہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران عید کے تینوں ایام میں متحرک رہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے تینوں ایام میں شہر میں تا دم تحریر 8421ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں انہوں نے کہا کہ شہر کو 10 زونز میں تقسیم کیا، آلائشوں کو گلی محلوں سے فوری اٹھا کر قریبی مقامات پر منتقل کرنے کے لیے 6 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز قائم کیے( ڈی پی ایس سکول ریلوے پھاٹک، منی اسٹیڈیم، رتہ جھال، حافظ آباد روڈ، کچا ایمن آباد روڈ اور کوکا کولا روڈ) جہاں رکشوں، منی ٹپرز جیسی چھوٹی گاڑیوں سے آلائشیں منتقل کی گئیں۔ ٹرانسفر سٹیشنز سے آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹ بکھڑے والی پر منتقل اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے بڑے ڈمپرز، آرم رول ٹرک بروئے کار لائے گئے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر سیالکوٹ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایام عید الضحیٰ کے دوران صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور بلدیاتی اداروں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جامع صفائی پلان پر عملدرآمد کیا اور قربانی کے جانوروں کی ہزاروں ٹن الائشوں کو بروقت ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچا کر زیر زمین دبا دیا گیا ہے، انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ عید الضحیٰ کے تیسرے دن سیالکوٹ اور پسرور کے دورہ کے دوران گفتگو کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ارکان پنجاب اسمبلی منشا اللہ بٹ، فیصل اکرام چوہدری، رانا محمد فیاض، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز رندھاوا بھی انکے ہمراہ تھے۔ عید کے دوسرے دن صوبائی وزیر بلدیات نے سمبڑیال اور ڈسکہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنرز احسن ممتاز، انورعلی کانجو، بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرزنے وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے پورے طرح فعال رہیں اور “زیر و ویسٹ”پالیسی کے تحت افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہے، سو فیصد الائشیں اٹھانے کیلئے صفائی کیلئے اوقات کار بڑھا کر رات آٹھ بجے تک بڑھا دئے گئے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ شاہراہوں اور اربن ایریازکو تعفن سے بچانے کیلئے سڑکوں کو دھویا گیا اور سپرے بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایام عید کے دوران وزیر اعلی پنجاب خود بھی صفائی کے حوالے سے تمام آپریشنز کو مانیٹر کرتی رہی ہیں اور انہوں نے سخت گرمی کے باوجود بھرپور محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینی ٹیشن سے وابستہ افسران وعملہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں سے سڑکوں گلیوں میں تعفن سے بچاؤ کے لئے صوبہ بھر میں 32لاکھ تھیلے تقسیم کیے گئے تھے، تمام بڑے شہروں میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے تھے شہریوں نے اس سہولت سے بھی بھرپوراستفادہ کیا اور بلدیاتی اداروں سے بھرپور تعاون کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے زیر ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے بھرپور محنت سے کام کرنے پر ضلعی انتظامیہ، ایس ڈبلیو ایم سی، بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز،اے سی پسرور قمر منج نے بریفنگ دی۔۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ اور کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ عیدالاضحٰی کے تیسرے دن ضلع نارووال کا اچانک دورہ کیااور اس دوران انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع بھر کے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے کولیکشن پوائنٹس کا وزٹ کیا اور شہر میں آلائشیں اٹھانے کے بعد کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی کے پر مسرت موقع پر صوبہ بھر کے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانا وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کا عزم تھا اور اس عزم کی تکمیل کہ بابت وزیراعلٰی پنجاب،صوبائی کابینہ کے ممبران اور تمام تر انتظامیہ عید کے تینوں ایام سے فیلڈ میں موجود ہیں اور وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے عیدالاضحٰی پر صفائی کے انتظامات کی بذات خود نگرانی کی جارہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ نارووال کوزیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال اور متعلقہ محکموں کی ٹیموں کا کام قابل ستائش ہےاس سال نارووال میں پچھلے سالوں سے 30 فیصد زیادہ ویسٹ اٹھایا گیا ہے جواس بات کی گواہی ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت صفائی کے انتظامات بہت حد تک بہتر ہوئے ہیں اور جب تک ہم اپنے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ نہیں کرلیتے تب تک ہم اپنی ٹیموں کو کلوز نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کی کاوشوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے تنگ گلیوں بازاروں اور محلوں سے آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ سائیٹس تک پہنچائیں تاکہ ہمارے گلی محلے اور شہر تعفن اور بدبو سے محفوظ رہیں۔ان لوگوں نےاپنی عید اس مقصد کیلئے قربان کی تاکہ لوگوں کی عید اچھی ہوسکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال لگائی جانے والی بکرا منڈیاں بہترین انتطامات کی بابت بھی اپنی مثال آپ ہیں جوکہ موجودہ عوامی حکومت کے عوامی خدمت کے ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

21/06/24
https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/06/p2-scaled.webp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.