بچوں کا نعتیہ ادب

73

تحریر:محمد نوید مرزا

بچوں کے لئے شعری و نثری ادب تخلیق کرنا نہایت مشکل کام ھے۔اس کے ساتھ ساتھ سینئرز قلم کاروں کی طرف سے بچوں کے ادب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے بھی معیاری تحریروں خاص طور پر شاعری کی کمی نظر آتی ھے۔نثری ادب میں تو بہت سے ادیب اعلیٰ ترین کہانیاں اور مضامین لکھ رھے ھیں تاھم شاعری کی طرف توجہ کم رھی ھے۔ایسے وقت میں ھمارے بہت ھی پیارے سینئر شاعر جناب عبدالمجید چٹھہ نے بچوں کے شعری ادب میں اپنے تین حمدیہ و نعتیہ شعری مجموعے پیش کر کے نہ صرف ادب اطفال بلکہ حمدیہ و نعتیہ شاعری میں اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ھے۔انھوں نے جس سادگی ،بے ساختگی اور روانی کے ساتھ یہ کلام ھمارے سامنے پیش کیا ھے۔اس کی مثال کم ھی ملتی ھے۔
ان کی بچوں کے ادب پر کی گئیں ان کاوشوں کو منہاج یونیورسٹی لاھور میں حسان بن ثابت رح سینٹر فار ریسرچ آن نعت لٹریچر نے عمر بن عبد العزیز بلاک میں ایک شاندار تقریب کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی جناب ساجد محمود ساجد صاحب نے کی۔مہ
مہمانان خصوصی جناب راشد محمود،جناب عبد الماجد مشرقی،محترمہ ڈاکٹر صائمہ شمس تھیں۔پروفیسر فخر الحق نوری اور جناب سرور حسین نقشبندی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہمان اعزاز جناب عبد المجید چٹھہ کو خراج پیش کیا۔صدر اور مہمانان کے علاؤہ جناب مختار احمد عزمی اور جناب عبد الرزاق ایزد نے چٹھہ صاحب کی کاوشوں کو بہت سراھا۔
یہ تقریب مصنف کی تین کتابوں پھولوں کا بانکپن ،خیر البشر اور سید الکونین کے حوالے سے منعقد ھوئی۔جس کی نقابت جناب پروفیسر راشد حمید کلیامی نے کی۔تلاوت قرآن حکیم سے شروع ھونے والی اس تقریب میں شاعر کی لکھی گئیں کئی نعتیں بھی نعت خوانوں نے اپنی خوب صورت آواز میں پڑھیں۔یہ ایک خوبصورت تقریب تھی۔جس میں شہر کی معروف عالمی و ادبی شخصیات کے علاؤہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چٹھہ صاحب نے بھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں شاعر کی ان تصانیف سے کچھ شعر نذر قارئین ھیں۔۔۔۔

کبھی یاد ان کی نہیں جاتی دل سے
مرا من عقیدت سمیٹے ھوئے ہے

بسا کر زمانہ نگاھوں میں اس کو
عجب اس سے راحت سمیٹے ھوئے ہے

آپ آئے ھم توانا ھو گئے
رحمتوں کے زیر سایہ ھوگئے

آپ کے احکام کی تعمیل پر
عربی و عجمی بھی یکتا ھو گئے

غم کے دریا سارے اترے دیکھ کر
جاں بلب انسان زندہ ھو گئے

ھم مجید ان کی اطاعت کے لئے
صدق دل سے کمر بستہ ھو گئے

ھماری محبت میں پیارے نبی ص نے
ھمیں خواب غفلت سے آکر جگایا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.