تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ بڑی خبرآگئی

147
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ بڑی خبرآگئی
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.