مسلم لیگ ن کے اہم رہنما انتقال کر گئے

26
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما انتقال کر گئے
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔

سینئر سیاستدان افضل تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے آج انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن پارٹی کے مرکزی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی رہنما افضل تارڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی، مریم اورنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.