افطاریاں گفتاریاں اور عید کی تیاریاں

25

افطاریاں گفتاریاں عید کی تیاریاں اور اعتکاف کی تنہائیاں پاکیزہ خیالات تخلیق پا رہے ہیں اور روحانی موسم بہار میں دونوں ہاتھوں سے برکات کو لوٹا جا رہا ہے اور لوٹنے والے بڑے خوش نصیب ہیں ۔ گزشتہ روز ہمارے ملک کے نامور صحافی تجزیہ نگار الطاف حسن قریشی صاحب کے فرزند دلبند انجینیئر کامران الطاف کا افطار ڈنر میں شمولیت کا سندیسہ میرے لیئے اعزاز سے کم نہ تھا ۔ دیار غیر میں اپنے وطن عزیز کی نیک نامی کے چلتے پھرتے محبت کے سفیر افراد کتنے خوش نصیب ہوا کرتے ہیں ان ہی جلیل القدر انسانوں میں انجینیئر ظفر علی کا نام اتا ہے ۔ امریکہ میں اپ پاکستان کی نیک نامی کے چلتے پھرتے سفیر ہیں اور جب وہ پاکستان میں ہوتے ہیں تو وہ بیرون ملک سے انے والے عبقری لوگوں کے اعزاز میں ملاقات کا جواز نکال لیتے ہیں ۔ گزشتہ روز اپ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ کالم نگار خاتون صحافی محترمہ رخسانہ رخشی کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا ۔ صدارت کی کرسی پر ہمارے ملک کے مایہ ء ناز صحافی اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلی محترم الطاف حسن قریشی کی ذات گرامی جلوہ افروز تھی ۔ ڈاکٹر صغری صدف ۔ رخشندہ نوید نے اپنے کلام سے سامعین کو مسعور کیا اور فریحہ کمال نے اپنے والد گرامی علامہ خورشید کمال کا کلام سنا کر داد و تحسین اور صدر ذی وقار الطاف حسن قریشی اور میزبان خاص انجینیئر ظفر علی سے خصوصی شاباش وصول کی ۔ ملک کے گمنام ہیرو ڈاکٹر سرجن محمد سلیم طوسی ہم تن گوش تھے ۔ برطانیہ کی کہاوت ہے کہ اچھا سرجن وہ ہوتا ہے جو عقاب کی نظریں شیر کا دل اور عورت کا ہاتھ رکھتا ہو اور یہ قول حقیقی طور پر ان سرجنوں کے بارے میں ہے جو اوصاف حمیدہ کا مجموعہ ہوں ۔ ڈاکٹر کی مسکراہٹ مریض کے لیے ٹانک کا کام کرتی ہے ۔ رخسانہ رخشی کی شاعری بہت پسند کی گئی اور یہ حقیقت ہے کہ اپ دیار غیر میں پاکستان کی نیک نامی کی چلتی پھرتی سفیر ہیں اور اپ بہترین شاعرہ ہیں ۔ محترمہ رخسانہ رخشی نے الطاف حسن قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس دور میں خوبصورت اردو لکھنے والے الطاف حسن قریشی کو اپنا روحانی استاد پایا ہے ۔ رخسانہ رخشی ایک شاعرہ ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ خطیب لوگ کان کے ذریعے اپنے سامعین کے دل میں اترتے ہیں لیکن شاعروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کان کے ذریعے نہیں وہ سیدھے دل میں اتر جاتے ہیں شاعر اور شہنشاہ روز روز پیدا نہیں ہوتے والٹیر کہتا ہے کہ شاعری کی ایک ایسی خوبی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا شاعری تھوڑے لفظوں میں نثر کے مقابلے میں زیادہ بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے برجستہ شعر چلتا ہوا جادو اور بولتی ہوئی تصویر ہے ۔ رخسانہ رخشی کی شاعری جادو اثر اور سیدھی دل میں اتر جاتی ہے ۔ جس طرح اچھا کھانا پکانے والا جادوگر ہوتا ہے بہت لذیذ اور اچھا کھانا پکانے والے نے ہم سب کو مسحور کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر صغری صدف نے رخسانہ رخشی کے بارے میں بتایا کہ رخشی ایک اچھی شاعرہ اور بہترین کالم نگار اور خوبصورت عادتوں کی ایک دل فریب عظیم انسان ہیں ۔ میں نے لندن میں بھی ان کو سنا اور لاہور میں بھی ہم نے کئی مرتبہ رخشی کے اعزاز میں شامیں منعقد کی ہیں ۔تقریب میں ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر ہارون عباسی کی موجودگی نے بھی سب کی اداسی دور کر دی اور اپ نے خوبصورت الفاظ میں الطاف حسن قریشی صاحب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ الطاف حسین قریشی اس گئے گزرے دور میں اچھے وقتوں کی حسین و جمیل نشانی ہیں وہ سکوت و شگفتگی کا ایک حسین امتزاج ہیں ۔ میں نے اپ کے ادرئیے پڑھے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ قومی مسائل پر لکھتے ہیں کہ بڑے دل شکائتوں کو جذب کر لیتے ہیں کدورتوں کی پرورش نہیں کرتے ۔ طعن کے سنگ وہ پھینکتے ہیں جو خود اعتمادی کی دولت سے محروم ہوں ۔ الطاف حسن قریشی صاحب کا پیغام محبت ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے محبت گو اندھی ہوتی ہے لیکن اس کی انکھیں بڑی حسین ہوتی ہیں انہیں پوری کائنات حسین نظر اتی ہے . افطاریاں گفتاریاں عید کی تیاریاں اور اعتکاف کی تنہائیاں پاکیزہ ماحول کی تخلیق میں جزو اعظم کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ڈاکٹر عالیہ تالپور اور المصطفی ائی ھسپتال کی جانب سے دی گئی افطاریوں کی روداد جاری ہے اور اپ جلد ملاحظہ فرمائیں گے ۔ اس وقت اعتکاف کے بارے میں مجھے غالب کا فلسفہ بڑا زبردست محسوس ہوتا ہے کہ

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.