اک پرچم کے سائے تلےہم ایک ہیں

92

سبز ھلالی پرچم کے سائے تلے ھم سب اکٹھے نہیں ھوسکتے
یہ ایک سوال ھے جو بھت ھی معنی خیز ھے کیونکہ ھم سب تسبیح میں پروئے ھوئے دانوں کی طرح ھیں
سارا پاکستان اس میں جڑا ھوا ھے رنگ نسل قوم تہذیب وثقافت سماج و رواج لئے ھوئے ھم اپنی اپنی مٹی سے جڑے ھوئے ھیں پر اس مٹی کا نام ھے پاکستان سارے پاکستان کی معاشرتی قدریں ایک ھوتی ھیں تو پھر بنتا ھے پاکستان پوری قوم کے پاس شناختی کارڈ ایک پاسپورٹ ایک عدالتیں اور عدالتوں کا نظام ایک سکول کالج یونیورسٹیوں مقامی زبان کے لئے علاوہ نصاب ایک۔ سلسلہ کوہ ھمالیہ سے لے کر بحیرہ عرب کے گرم پانیوں زمین اور اس پر بولی جانے والی اردو زبان ایک۔ خیبر سے لے کر کراچی تک قانون اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ایک۔۔ جھاں بھی جائیں قانون کا احترام کرنے والے بھی ایک اور اسی قانون کی سرپرستی میں انصاف دینے اور لینے والے سب ایک یعنی پاکستان کے اندر رھتے ھوئے ھم سب بحیثیت قوم بھی ایک جو بھی شعبے ھیں ان سب کو کنٹرول کرنے والے سب پاکستانی بھی ایک پاکستان کے طول وعرض میں پھیلے ھو ئے وسیع عریض بحیثیت قوم پاکستانی بھی ایک ۔۔۔پورے پاکستان میں کہیں بھی کوئی مصیبت آجائے تو تو پل بھرمیں سب ھو جاتے ھیں ایک ۔ سیلاب طوفان آندھی اور دیگر حیاتی سے وابسطہ کوئی بھی مسائل۔ھو کوئ پاکستانی دوسرے پاکستانی کواکیلا نہں چھوڑتا جس سے جتنا ھوتا ھے اپنی مدد اپنے تحت دوسرے کے مشکل وقت میں کام آتا ھے یعنی سایہ شجردار کی طرح ھے گلی محلوں گاوں شہروں قصبوں جھاں بھی کوئ مشکل ھوگی سب ایک دوسرے کی مدد کو پہنچ جاتے ھیں
دیکھا جائے تو جذبہ حب الوطنی بھی ایک بس ٹرین جھاز میں سفر کریں تب بھی ھم ھوتے ھیں ایک ۔۔۔۔۔
پر جب بات آتی ھے اقتدار اور سیاست کی پھر ھم ایک ایک اینٹ کی مسجد بنا کر بیٹھ جاتے ھیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر ھم گرم لاوا آگلتے ھیں عجیب بات ھے اقتدار کانام آتے ھی مخالفتوں کا نہ ختم ھونے والا ایک طویل شروع ھوجاتا ھے جو کہ نہیں ھونا چاہیئے کیونکہ اس سے قومی ترقی میں بھت سی رکاوٹیں دراڑیں پڑتی ھیں.کوئ ایک ایسی چیز دکھائیں جس میں ایک دوسرے سے رابطے۔میں رھنا نہیں پڑتا کوئی ایک ایسا ادارہ دکھا دیں جھاں پر پاکستانی شھری کام کے سلسلے جاتے ھیں تو انہیں یہ کہا جاتا ھو صرف ایک فائل کا کام ھوتا ھے بلکہ افسران بالا یہ کہتے ھیں تمام ھم وطنوں کی فائلز جمع ھو جائیں گی تو مشترکہ طور پرسب کا پراسس اکٹھے ھی کردیتے ھیں ۔یہاں پر بھی ھم ایک ۔ قوموں کی پاورایک۔یکجہتی ھوتی ۔ھے اس یکجہتی کے ذریعے ھم بھت کچھ بدل سکتے ھیں اپنے حالات اپنی مشکلات اور دیگر ملکی اجتماعی افرادی عوامی خانگی مسائل حل کرسکتے ھیں ۔پر مسئلہ ھے کہ ھم مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں مثبت سوچ ایک بندہ تو نہ پروان چڑھا سکتا ھے اور نہ ھی بدل اس کے لئے کٹھ ھونا ضروری ھے ۔جو ھمارے لئے بڑا مشکل مرحلہ ھے کیونکہ ھم انتہائ قدیم سیاسی روایات پر چل رھے ان روایات کو جدت کی طرف لانے کی ضرورت ھے بحیثیت قوم ھمیں یہ پہل کرنی چاھئے اور قدیم روایات کو سرے سے ختم کرکے ایک پلیٹ فارم سے نیا سفر شروع کریں اور اس سفر میں وہ لوگ شامل ھوں جو اتنی صلاحیتوں کے ۔مالک ھوں کے وہ بکھرے ھوئے مجمع کو قافلہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ھوں

14/03/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-10-1-scaled.jpg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.