ٹمبکٹو میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،
کچھ باقی نہیں بچا،
جان و مال لوگوں کا سیلاب کی نظر ہو گیا،
کل کے امراء کا شمار، فقراء میں ہو چکا،
جہاں قہقے کھلکھلا تے تھے، وہاں ماتم کا سماں،
کسی کا پورا کنبہ سیلاب کی نظر ہوا،
کوئی مال اسباب سب لٹا چکا۔۔۔۔
پھر لوگوں کو سنبھلنے میں کئی سال لگ جائیں گے،
یہ بھی ممکن کہ ہمت ہار بیٹھیں،
دوسو افسوس سے بولا۔۔۔۔
ٹمبکٹو کے باسی ایسا مزاج نہیں رکھتے،
سیلاب باقی ہے،
مگر ابھی سے تعمیر کا بیڑہ اٹھا کر میدان عمل میں ہیں،
باٹو ایک عزم سے بولا۔